وزیراعظم کل 2 روزہ دورے پرسری لنکا جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ دورے پر سری لنکا جائیں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کی تفصیلات سامنے آگئیں ،وزیراعظم کل سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے ،ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن وزیراعظم مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
سری لنکن ہم منصب کل وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، وزیراعظم پرسوں سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔