(24 نیوز)نوشہرہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر پشاور پہنچے اور ارکان قومی و صوبائی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر غور کیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں بیشترارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی تاہم 4 ارکان صوبائی اسمبلی اور کے پی کے سے منتخب ہونے والے 14 ارکان قومی اسمبلی شریک نہ ہوئے۔اجلاس میں نکالے گئے 2وزیر سلطان محمد خان، لیاقت خان بھی نہیں آئے،ایم پی ایز ملیحہ علی اصغراورضیااللہ بنگش مصروفیات کے باعث نہیں آئے،ایم این ایز میں مراد سعید، صاحبزادہ صبغت اللہ، جنید اکبر شریک نہیں ہوئے،عمرایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، عمران خٹک بھی شریک نہیں ہوئے،ارباب عامر ایوب، شہریار آفریدی، محمد یعقوب شیخ بھی شریک نہیں ہوئے۔
وزیراعظم سے ارکان اسمبلی نے ملاقات بیوروکریسی سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے،ارکان کاکہناتھا کہ بیوروکریسی ارکان اسمبلی کے کام نہیں کرتی ،حلقوں کے کام مہینوں دفاتر میں لٹکے رہتے ہیں ،اضلاع میں بھی ان کو نہیں سناجاتا،ہر روز وزرا سے شکایت کرنی پڑتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ارکان اسمبلی کی شکایات سننے کیلئے ریجن کی سطح پر اجلاس ہوں گے ۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ شکست پر وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ انتخابات میں بیلٹ زیادہ استعمال ہوئے ،ووٹ کم پول کئے گئے ،پی ٹی آئی کو ہرانے کیلئے حربوں کے ثبوت موجود ہیں۔
پشاور: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،18 ارکان اسمبلی کی عدم شرکت
Feb 22, 2021 | 22:52:PM