برطانوی وزیراعظم کا کورونا پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان

Feb 22, 2021 | 23:40:PM

(24 نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کااعلان کردیا۔
برطانوی وزیراعظم نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 21 جون تک لاک ڈاﺅن کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی،لاک ڈاﺅن چار مرحلوں میں ختم کیاجائے گا،ہر مرحلے کے درمیان پانچ ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔
بورس جانسن نے کہاکہ پہلا مرحلہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا،8 مارچ سے تمام سکول کھل جائیں گے،آﺅٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی،8 مارچ سے عوامی مقامات پر2 افراد ملکر پکنک کرسکیں گے،29 مارچ سے دو گھرانوں کے 6 افراد گھر سے باہر ملاقات کرسکیں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ 29 مارچ سے ٹینس،گالف کورس اور فٹبال گراﺅنڈز کھل جائیں گے،29 مارچ سے لوگ اپنے علاقوں سے باہر جاسکیں گے،12 اپریل سے دکانیں، ہیرڈریسرز اور آﺅٹ ڈور مہمان نوازی کاشعبہ کھلے گا،ان کاکہناتھا کہ17 مئی سے پب، ریسٹورنٹس اورسینما کھل جائیں گے۔

مزیدخبریں