جہاں عدالتوں کااحترام ختم ہوجائے وہاں خونی انقلاب آیا کرتاہے، چیف جسٹس قاسم خان

Feb 22, 2021 | 23:56:PM

(24نیوز)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کاکہناہے کہ جہاں عدالتوں کااحترام ختم ہوجائے وہاں خونی انقلاب آیا کرتاہے ۔
چیف جسٹس قاسم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وکلاجہاں بھی بہترتجاویزلائیں گے ان کوسنا جائےگا،ان کاکہناتھا کہ فیصلوں میں اتنی تاخیرنہیں ہونی چاہئے کہ داداکافیصلہ پڑپوتے سنیں،وقت کےساتھ ہمیں اپنی عادات واطواربدلنے ہوں گے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ تیزی سے انصاف کامطلب انصاف کوبلڈوزکرنانہیں،بے جاتاریخ دینے سے پرہیزکیاجائے ،ریڈرکے ذریعے آنکھیں بندکرکے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ نہ دی جائے،ریٹائرڈہونے والے دوججزکی خلاپرکرنے میں اللہ ہماری مددکرے، کوروناکی وجہ سے بہت سے معاملات میں تاخیرہوئی۔
چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ وکیل کوعدلیہ کے ہرفورم پرپیش ہونے کی اجازت ہونی چاہیے،وقت ملاتوبہت سے گفتنی اورغیرگفتنی باتیں احاطہ تحریرمیں لاو¿ں گا،ان کاکہناتھاکہ وقت بدل چکاہے،لوگوں کواپنے حقوق کاادراک ہوچکاہے،تعلیم اورمعاشی طورپرمضبوط لوگ انصاف کیلئے عدالتوں کارخ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں