چارہ گھوٹالہ کیس،لالو پرساد یادو کو 5سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا 

Feb 22, 2022 | 00:42:AM
لالو پرساد ،یادو ،عدالت، پیشی 
کیپشن: لالو پرساد یادو  کی عدالت میں پیشی  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کی عدالت نے چارہ گھوٹالہ کیس میں  آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو 5 سال قید اور 60 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی گئی۔ لالو یادو کے علاوہ چارہ گھوٹالہ کے اس بڑے کیس میں37 دیگر ملزمین کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے سی بی آئی کورٹ  نے ڈورنڈا ٹریثرری کیس میں ملزموں کو  سزا سنائی۔ لالو پرساد یادو  جیل نہیں جائیں گے کیونکہ ان کا رانچی میں علاج ہو رہا ہےسزا کے اعلان کے بعد لالو پرساد یادو کے وکیل بتایا کہ لالو پرساد یادو اس معاملے میں تقریباً نصف سزا یعنی 2.5 سال کی مدت پوری کرچکے ہیں۔ اس لئے وہ کورٹ میں اب صرف نصف سزا کو پورا کرنے کی اجازت دینے کے لئے اپیل کریں گے۔ لالو پرساد یادو کی سزا کے اعلان سے پہلے رمس اور جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے باہر آر جے ڈی لیڈروں اور حامیوں کی کافی بھیڑ تھی۔ لالو پرساد یادو کے حامی امید کر رہے تھے کہ لالو پرساد کی طبیعت خراب ہے، وہ کئی بیماریوں سے متاثر ہیں۔ اس لئے انہیں کم از کم سزا ملے۔ حالانکہ لالو پرساد یادو کو پانچ سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سے مایوسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کے دوران رسک لے کر حجاب پہنے رکھا، پہلی برطانوی خاتون جج  رافعہ ارشد کا انکشاف