زیرِسمندر کیبل میں خرابی ،انٹرنیٹ صارفین کودشواری کا سامنا

Feb 22, 2022 | 10:17:AM
انٹرنیٹ کیبل جال
کیپشن: زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کا جال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)زیر سمندر انٹرنیٹ کی کیبل خراب ہونے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کہا کہ پیر کی شام چھ بجے سے زیر سمندر کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی تھی۔پی ٹی اے بیان کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے۔زیر سمندر کیبل کٹنے کا صحیح مقام معلوم کرنے اور انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ بھی زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو سپیڈ میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال بعد رہائی کی خوشخبری ۔سزائے موت کا قیدی دنیا سے رہا ہو گیا