ڈونلڈٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹویٹر اور فیس بک کی طرف سے بار بار پابندیوں کا سامنے کرنے کی وجہ سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹرتھ سوشل لانچ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ متنازعہ رہے جس کی وجہ سے انہیں بار بار سوشل میڈیا کی طرف سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ سال 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد ٹوئٹر نے اشتعال انگیزی اور تشدد کو ہوا دینے پر ان کے اکاونٹ کو بند کردیا تھا۔انہیں پابندیوں سے تنگ آکر سابق صدر نے گزشتہ سال اپنی سوشل میڈیا ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرتھ سوشل کے نام سے لانچ ہونے والا یہ پلیٹ فارم کافی حد تک ٹوئٹر سے مماثلت رکھتا ہے۔ اور ٹوئٹر کی ’ ٹوئٹ‘ کی طرح اس پر پیغام کو ’ ٹرتھ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ایپل کے ایپ اسٹور پر ‘ٹروتھ سوشل‘ کو امریکی صارفین کے لیے دستیاب دکھایا گیا جہاں سے وہ اسے پری آرڈر کر سکتے تھے تاہم حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایپ پیر کے روز سے عام صارفین کےلیے دستیاب ہوگی۔ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے ایک عہدیدار کے مطابق اس پلیٹ فارم کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور مار چ تک پوری دنیا میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زیرِسمندر کیبل میں خرابی ،انٹرنیٹ صارفین کودشواری کا سامنا