(24 نیوز)اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ر ہنے، تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، راولپنڈی، میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور، قصور، شیخوپورہ، جھنگ، خو شاب، حا فظ آباد، ، گجرات، نارووال، سرگودھا،فیصل آباد، بھکر،لیہ میں تیز گرد آلود ہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات میں برفباری کی توقع ہے، تاہم، شام یا رات کے دوران ملتان،بہاولپور، ڈیری غازی خان میں تیز گرد آلود ہواؤں آندھی کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،تاہم شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
وزیرستان، کوہاٹ، کرم ، مالاکنڈ،کوہستان،شانگالہ،بونیر، مانسہرہ میں تیز گرد آلود ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ ،چارسدہ،خیبر، پشاور،باجوڑ،چترال، دیر ،سوات ،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز گرد آلود ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
کراچی، سکھر،لا ڑکانہ ،شہید بینظیرآباد،حیدر آباد اور گرد و نواح میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر کا اہم خطاب۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے آندھی کا امکان ہے۔کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین ، مو سی خیل اور ژوب میں تیز گرد آلود ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب کشمیر میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے