سیاسی ماحول میں ہلچل۔بیرون ملک لیگی ایم این ایز کو فوری واپس آنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے بیرونِ ملک مقیم اپنے ارکان قومی اسمبلی کو 48 گھنٹوں میں پاکستان واپس پہنچنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی نے پاکستان میں مقیم تمام ارکان قومی اسمبلی کو بیرونِ ملک سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ساتھ ہی تمام پارٹی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ 3 روز لاہور اور اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روسی صدر کا اہم خطاب۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر ہم خیال ارکان قومی اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تیز ہوائیں شروع۔ بارشیں بھی ہونگی۔ موسم کے حوالے سے اہم خبر