(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے بیٹےنے مشتعل ہو کر انچارج نادرا آفس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے احسن عباس نے کسی بات پر مشتعل ہو کرنادرا آفس چونڈہ میں نادرا اہلکار پر تشدد کیااور گالیاں دیں اس واقعے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہو گئی ،ویڈیو میں احسن عباس کو انچارج نادرا آفس عابد کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے کے بعد نادرا آفس چونڈہ کے انچارج عابد عبدالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کی پھرتی ۔ خوفناک حادثہ ٹل گیا