(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں،چوری اور منی لانڈرنگ کیخلاف آواز اٹھانا میرامشن ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روسی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتاہے، ماضی میں ہم امریکی اتحاد کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کےساتھ بہترین تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، دورہ روس اہمیت کا حامل ہو گا، سب جانتے ہیں کہ روس اور یوکرین تنازعہ شدت اختیار کرگیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، روس اور یوکرین معاملات کے پرامن طریقے سے حل کے خواہاں ہیں، سمجھتا ہوں کہ کسی بھی تنازعہ کو جنگ سے حل کرنا بڑی بے وقوفی ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تسلیم شدہ معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے، اقتدار میں آیا تو سب سے پہلے بھارت کو امن کے لیے مذاکرات کی پیش کش کی لیکن بھارت میں انتہا پسند نظریے کی حکومت ہے، کسی بھی ملک پر اپنا نظریہ زبردستی لاگو کرنا کسی بھی قوم کےلیے قابل قبول نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا متاثر ہوئی ہے، ہمیں صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں غربت کم کرنے کے لیے اقدام کرے، افغانستان جن حالات سے گزر رہا ہے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی ماحول میں ہلچل۔بیرون ملک لیگی ایم این ایز کو فوری واپس آنے کی ہدایت
چوری اور منی لانڈرنگ کیخلاف آواز اٹھانا میرا مشن ہے ۔عمران خان
Feb 22, 2022 | 12:00:PM