خاتون کا سابق شوہر پر اغوا کے بعد تشدد۔ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دوسری شادی کرنے پر بیوی نے سابق شوہر کو اغوا کرلیا، تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ، رہائی کے بدلے تاوان بھی طلب کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر تعز میں سلطان الوافی نے تغرید سے نکاح کیا تھا تاہم رخصتی سے پہلے ہی اس نے طلاق دےدی تھی، بعد ازاں اس نے دوسری شادی کی تو مشتعل ہو کر 7 فروری کو خاتون نے اسے اغوا کر لیا۔
خاتون نے سابق شوہر پر تشدد کرنے اور اسکی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا لالچ۔ظالم شوہر کا 4 سال تک بیوی پر تشدد۔ مردہ قرار دیدیا
خاتون کا موقف ہے کہ شادی کے بہانے مجھے دھوکہ دیا اور میری تصاویر سوشل میڈیاپر شئیرکرکے گفتگو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ اسے عبرت کا نشان بنانا چاہتی تھی اس سے سچی محبت کی مگر وہ مجھے بدنام کرنے سے باز نہیں آیا تھا۔
سابق شوہر کو اغوا کرنے والی خاتون
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ خاتون تغرید خالد الشرعبی کو اپنے سابق شوہر کو اغوا کرنے، تشدد کرنے اور تاوان کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے