(ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہناہےکہ ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف نے کہا کہ ردالفسادکی کامیابیاں صرف شہداءکے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں، ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کےمشتعل بیٹے نے نادرا اہلکار کو تھپڑ مار دیا