دلہن کو شادی سے پہلے اوباشوں نے اغوا کر لیا۔اجتماعی زیادتی۔21 دن تک قید رکھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں 21 سالہ لڑکی کو شادی سے 3 دن قبل اغوا کر لیا گیا جسے مسلسل 21 روز تک قید میں رکھتے ہوئے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے آخر کار متاثرہ لڑکی کو 17 فروری کو بلاگھٹ ضلع سے بازیاب کرو ا لیا ۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سنگرولی میں اپنے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی تھی کہ 27 جنوری کو ایک شخص پیچھے سے آیا اور اس نے کوئی کیمیکل مجھے سنگھا کر بے ہوش کر دیا اور جب مجھے ہوش آیاتو میں نے خود کوقید میں پایا اور وہ شہر جبلا پور تھا جو کہ یہاں سے 350 کلومیٹر دور ہے ،لڑکی کا کہناتھا کہ اسے 2 افراد نے اغوا کیا تھا جنہوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ،میں نے بہت دہائیاں دی مگر ظالموں کو ترس نہ آیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کا سابق شوہر پر اغوا کے بعد تشدد۔ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
پولیس کا کہناہے کہ لڑکی جس دن اغوا ہوئی والدین کی جانب سے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی گئی ،ہمیں بتایا گیا کہ ایک لڑکی جس کی تین دن بعد شادی طے ہے وہ 30 جنوری کو گھر سے غائب ہو گئی ہے ، تحقیقات کے بعد وہ لڑکی بالا گھاٹ ضلع سے بازیاب کروائی گئی ،ایک ملزم کوگرفتارکرلیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے جلد دوسرے ملزم کو پکڑ لیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ لڑکی کو مسلسل منشیات دی جاتی رہیں اور اسے ایک سے دوسرے شہرمنتقل کیا جا تا رہا ۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے