زراعت کا معیشت میں حصہ 25 فیصد ہے۔  رضا باقر 

Feb 22, 2022 | 14:57:PM
گورنر اسٹیٹ بینک، زراعت ، معیشت ،ملک ، مکئی
کیپشن:  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ زراعت کا حصہ معیشت میں 25 فیصد ہے، اس سے حاصل پیداوار بہت سی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے،ملک میں مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک  نے کہا کہ آج سے اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک ویئر ہاؤس میں فنانسنگ شروع کی ہے، خاص طور پر الیکٹرانک ویئر ہاؤس میں فنانسنگ بڑھانا چاہتے ہیں، اوکاڑہ اور قصور میں مکئی کی بہترین فصل ہوئی ہے،پاکستان میں چھوٹے کسان 90 فیصد ہیں جبکہ چھوٹے کسانوں کو بینک سے زرعی قرضے ملنے میں مشکلات ہیں کوشش کررہے ہیں کہ تمام مسائل کو حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیںملک امن کی طرف جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر