انتشار اور خلفشار  اپوزیشن کے گلے پڑے گا: شیخ رشید

Feb 22, 2022 | 15:03:PM
وفاقی وزیر داخلہ، شیخ رشید، اپوزیشن،  انتشار اور خلفشار  
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے   کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اپوزیشن 23 مارچ کو اسلام آباد نہ آئے،  اپوزیشن عدم اعتماد لائی تو اسے پھر ناکامی ہوگی،پھر یہ   روئیں گے کہ  فون کالز آگئی تھیں،  انتشار اور خلفشار  اپوزیشن کے گلے پڑے گا۔

اسلام آباد میں پریس  بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی غلط فہمیوں سے کوئی بڑا سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے،  جہانگیر ترین اچھے انسان اور پی ٹی آئی کارکن ہیں، ان سے بات  ہونی چاہئیے،وزیر داخلہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو انتہائی  ناگفتہ بہ  قرار دے کر سندھ کے تھانوں  میں رینجرز  تعینات کرنے کی پیشکش بھی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت کا معیشت میں حصہ 25 فیصد ہے۔  رضا باقر