مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں: اسد عمر 

Feb 22, 2022 | 15:13:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کا قومی شناختی کارڈ سے تعلق نہیں، یہ شناختی کارڈ کی بنیاد پر نہیں ہو گی،مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،کرفیو اس صورت میں لگایا جاتا ہے جب مردم شماری ایک ہی دن ہو ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کو آرڈیننس سنٹر صوبوں کے ساتھ منسلک ہوگا ،کوشش کریں ادارہ شماریات تمام معلومات میڈیا سے شیئر کرے، یہ بنیادی ستون ہے جس پر مستقبل کا دارومدار ہے ،ملک میں جتنی اعتماد کی فضاء بحال ہو گئی اچھے نتائج آئیں گے، شماریات پر ماہرین تمام صوبوں سے مانگے گئے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا ،مردم شماری میں فوج کا کام سکیورٹی کا ہو گا ،10ارب کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر لیا جا رہا ہے ،رواں سال جاری اخراجات کیلئے5 ارب رکھے گئے ہیں، مئی جون میں پائلٹ ٹیسٹ ہو گا ،پاکستان میں رہ کر کوئی وسائل استعمال کرے تو اسکا شمار ہو گا ، جو فرد روزگار کے سلسلے میں جا کر رہ رہا ہے وہاں پر اسکا شمار ہو گا ۔ اچھی فیصلہ سازی کے لئے اچھے ڈیٹا کی دستیابی ضروری ہوتی ہے ،ملک میں آئندہ کی منصوبہ بندی کے لئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی 10، کبھی 15 سال بعد ہوتی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اس کے بعد الزام لگنا شروع ہوجاتے ہیں ،لہذا اتنے اہم کام کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، این سی او سی میں جدید ٹیکنالوجی کے باعث فوری جلد انفارمیشن مل جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت کا معیشت میں حصہ 25 فیصد ہے۔  رضا باقر 

مزیدخبریں