بدترین مہنگائی۔حکومت نے جمہوریت کو تباہ  کر دیا :شاہد خاقان عباسی

Feb 22, 2022 | 15:39:PM
سابق وزیراعظم، شاہد خاقان عباسی، ملک ، کرسی ،چیئرمین نیب ،عمران خان
کیپشن:  شاہد خاقان عباسی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں کرسی نہ چھوڑنے کی عادت ہے، چیئرمین نیب آخری وقت تک نوکری نہیں چھوڑیں گے، اب عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت ہے اس حکومت کے غیرقانونی مشیر احتساب بھی ذرا اپنے اثاثوں کی تفصیل دے کر جائیں، چیئرمین نیب بھی اپنے اثاثے ظاہر کریں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا جواب دیا ہے، آپ اپنا جواب دے سکتے ہیں، یہ تیسرا سال عدالتوں میں چل رہا ہے پراسیکیوٹرکو نہیں پتہ کہ کیس کیا ہے، ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں،لیگی رہنما نے کہاکہ انسان کو نوکری ختم ہوتے ہی گھر جانا چاہئے، اسی میں عزت ہوتی ہے، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جیز حکومت کے غیر آئینی اقدامات میں شریک نہ ہوں، اس حکومت نے جمہوریت کو تباہ کیا، پارلیمان کو ختم کر دیا، ملک میں مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی وزراء صرف الزام تراشی کرتے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس حکومت کے کرپشن کے کیسزکی انتہا نہیں، ایک دن حساب دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: متوسط آمدنی والے طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں:شوکت ترین