فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کئے جاتے ہیں:پرویز الٰہی

Feb 22, 2022 | 16:34:PM

(24 نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل کی وجہ سے رابطے سب کے ساتھ ہوتے ہیں، تاہم فیصلے مشاورت اور سوچ سمجھ کر ملکی مفاد میں کیے جاتے ہیں، اپنی سیاسی ساکھ کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی مفاد میں فیصلے کریں گے، مسلم لیگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی خدمت میں اپنا بھر پور کردارادا کر رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر سے وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان اورایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی ، جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ انشااللہ کریں گے، خاص طور پر اپنی سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے،صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی،محبوب سلطان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا وزارت اعلیٰ کا دور صوبے کا سنہری دور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر 

مزیدخبریں