ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش۔میاں بیوی نے مل کر چیلنج پورا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے کاؤنٹی ولٹشائر کے علاقے مارلبورو کے ایک ریسٹورینٹ نے اپنے گاہکوں کو انوکھی پیشکش کی جو مالک کو مہنگی پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق اکثر و بیشتر مالکان اپنے ریسٹورنٹس کی تشہیر کے لیے مختلف اسکیمیں نکالتے ہیں جس میں کبھی کھانے پر اچھا خاصہ ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے تو کبھی بائے ون گیٹ ون فری جیسی پیشکش کی جاتی ہیں۔برطانیہ کے ایک ریسٹورینٹ نے بھی اپنے گاہکوں کو ایسی ہی پیشکش کی جو مالک کو مہنگی پڑی۔ریسٹورنٹ کے مالک نے پیشکش کی کہ جو بھی 6 منٹ میں 12 برگر کھائے گا اس سے پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔
ریسٹورینٹ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو لوگ اہل نہیں ہوں گے، 12 برگر صرف ایک ہی شخص کو کھانا ہوں گے مگر ایک جوڑے نے ریسٹورنٹ کی آنکھوں میں خوب دھول جھونکی۔
ریسٹورنٹ کے اس چیلنج کو قبول کرکے میاں بیوی وہاں پہنچے اور برگر کھانا شروع کیے ، اس دوران ریسٹورینٹ کا عملہ مصروفیت کے سبب ان پر نظر نہیں رکھ سکا اور میاں بیوی چالاکی سے 6 منٹ میں 12 برگر کھاگئے اور بل ادا کرنے سے انکار کردیا۔
عملے کے مطابق دونوں نے درجن برگر کا آرڈر دیا اور 6 منٹ میں ختم کردیے جب ان سے بل مانگا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر بل دینے سے منع کیا کہ ہم نے تو چیلنج پورا کیا ہے اور فرار ہوگئے،ریسٹورینٹ کے مالک کے مطابق انہوں نے جوڑے سے 174 پاؤنڈ وصول کرنے ہیں جس کے لیے انہوں نے پولیس کو دھوکا دہی کی شکایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کے دوران رسک لے کر حجاب پہنے رکھا، پہلی برطانوی خاتون جج رافعہ ارشد کا انکشاف