(24 نیوز)پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پھوٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے پیکا قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کے حوالے سے دو الگ الگ پریس ریلیز جاری کردیں۔ سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا ہے کہ صدر بار نے یکطرفہ پریس ریلیز جاری کی جو انکا اختیار نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ذاتی ایجنڈے کیلئے ہائیکورٹ بار کا نام استعمال کرنے نہیں دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس کے انعقاد سے متعلق بیان جھوٹا ہے۔ سیکرٹری بار نے کہا کہ پریس ریلیز میں بیان کردہ اجلاس کبھی ہوا ہی نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پیکا قانون میں ترمیم سے متعلق مبینہ پریس ریلیز میں جاری کردہ موقف ایسوسی ایشن کا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کیساتھ نامناسب رویہ۔صارفین کی رنبیر کپور پر شدید تنقید