اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ، انٹر بینک میں مہنگا،آج کا ریٹ جانئے

Feb 22, 2022 | 19:33:PM

(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 30 پیسے سستاہوگیاجبکہ ایک دن میں انٹر بینک میں ڈالر 45پیسے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 30 پیسے سستاہوکر 177.50 روپے میں فروخت ہوا۔دیگر کرنسیوں میں یورو 201 روپے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 241 روپے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 49 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 15 پیسے اضافے سے 47.15 روپے کا ہوگیا ۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق ایک دن میں انٹر بینک میں ڈالر 45پیسے مہنگا ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے سے تجاوز  کرگیا، انٹر بینک میں ڈالر 175.75 روپے سے مہنگا ہوکر 176.20روپے پر بند ہوا ،  ایک دن میں روہے کی قدر میں 0.27 فیصد کمی ہوگئی۔ 

معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہےکہ  گزشتہ روز نیویارک میں کاروبار بند ہونے کی وجہ سے آج روپے پر دباو ہے ،  درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے ،خام تیل کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار  کا منفی اختتام

مزیدخبریں