ماہی گیروں کا احتجاج، کراچی پورٹ کا چینل بند ،  جہازوں کی آمد و رفت بند

Feb 22, 2022 | 19:58:PM

(24نیوز)ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ کا چینل ماہی گیروں نے مکمل طور پر بند کردیا ۔چینل بند ہونے سے پورٹ پر جہازوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی ۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق  چینل بند ہونے سے کراچی پورٹ مکمل طور پر مفلوج ۔کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے والے جہاز چینل کے اندر داخل ہونے کا انتظار کرنے لگے ۔ذرائع کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ چینل کھلوانے کے لئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سے  رابطہ کیا  گیا ہے ۔دوسری جانب اس صورتحال پر وزیر اعظم کے مشیر برائے جہاز رانی و بندر گاہ نے کے پی ٹی ہیڈ افس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

ادھر ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے سمندرمیں 12نارٹیکل مائل کے مخصوص حصے پرماہی گیروں کے شکار  پر پابندی عائد کردی ،پابندی کے خلاف فش ہاربربوٹ آنرزکے لوگ کشتیاں کھڑی کرکے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ، انٹر بینک میں مہنگا،آج کا ریٹ جانئے

مزیدخبریں