لائیو پروگرام میں یوکرین کے صحافی نے سیاست دان کو پھینٹی لگا دی، ویڈیو پھیل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے ہمسایہ ملک یوکرین میں ایک ٹی وی پروگرام میں اس وقت شدید جنگ و جدل کا منظر پیش آیا جب دو مہمانوں کے بیچ گرما گرمی انتہا کو پہنچ گئی۔ یوکرین اور روس کے بیچ بحران سے متعلق ٹاک شو میں شریک ایک صحافی نے اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے مہمان پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد دونوں افراد میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس پروگرام کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب صحافی یوری بوتوسوف نے سیاست دان نیسٹر شوفریش کے پاس آ کر ان کے چہرے پر تھپڑ جڑ دیا۔ اس پر دونوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ بری طرح گتھم گتھا ہو گئے۔
#تفاعلكم: برنامج تلفزيوني أوكراني يتحول لحلبة مصارعة! pic.twitter.com/zwEo4IDD6N
— العربية - #تفاعلكم (@tafa3olcom) February 20, 2022
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مباحثے میں گرما گرمی اس وقت پیدا ہوئی جب سیاست دان نیسٹر شوفریش سے یہ پوچھا گیا کہ آیا روسی صدر ولادی میر پوتین ایک "مجرم" ہیں. شوفریش نے کرملن کی مذمت کو مسترد کرتے ہوئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ اس موقع پر مہمان صحافی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "یہاں اسٹوڈیو میں ہمارے بیچ ایک روسی ایجنٹ بھی موجود ہے"۔جب بحث نے زیادہ شدت اختیار کی تو صحافی یوری بوتوسوف اپنی جگہ سے اٹھ کر شوفریش کے پاس گیا اور اچانک سے ان کے چہرے پرطمانچہ جڑ دیا۔ اس کے بعد شوفریش کو زمین پر گرا کر ان پر چڑھ گئے جیسے کشتی کے اکھاڑے میں پہلوان ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیاست دان شوفریش یوکرین میں اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پارٹی روس کی ہمنوا ہے۔
Nestor Shufrych, a pro-Russian politician, and Yuriy Butusov, an editor of CensorNet, got into a fight.. pic.twitter.com/h6deUm1lQx
— Geo_monitor (@colonelhomsi) February 18, 2022
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ، انٹر بینک میں مہنگا،آج کا ریٹ جانئے