بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کا لائسنس منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں اور بار بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ٹریفک افیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ تین ماہ کے دوران بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والے 27ہزار سے زائد افراد پر جرمانے عائد کئے اوربار بار جرمانہ کے باوجود بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والے درجنوں افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردئیے ۔
سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچنے کی خاطر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوے ضلع بھر میں 26 ہزار 988 موٹر سائیکل سوار افراد کو چالان کیا، جن سے جرمانہ کی مد میں 26 لاکھ 98 ہزار 800 روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔کشش ثقل کی دریافت والا برطانیہ میں لگا تاریخی سیب کا درخت گرگیا