(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کےمعروف اداکارشاہ رخ خان کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ممکن ہے کہ اداکار جلد اپنے ہونہار بیٹے آریان خان کی مدد سے بالی ووڈ کیلئے کچھ منفرد فلمیں بنائیں۔شاہ رخ خان جوکہ فلموں سے دور رہ کر بھی کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔اس بار وہ اپنے بیٹے آریان خان کی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سکرین پر نظر آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کیمرے کے پیچھے رہ کر ہی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آریان خان جلد ہی بطور مصنف ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق کہ آریان ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ ویب سیریز لکھنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں اور ایک فیچر فلم پر بھی کام کر رہے ہیں، جسے ان کے والد کے پروڈکشن ہاوس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا جائےگا۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان خان زیادہ تر ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھتے ہیں اور پھر ان فلموں کو جو منفرد آئیڈیاز ان کے ذہن میں آتے ہیں، ان پر وہ اپنے والد سے بیٹھ کر تفصیلی گفتگو کرتے ہیں، اس کے علاوہ آریان کی انٹرنیشنل سینما سے بھی وابستگی ہے۔آریان خان اپنے والد سے ان فلموں پر گفتگو کرتے ہیں جن کا بالی ووڈ کے لئے ری میک بنانا ممکن ہو اور کاپی رائٹس خریدے جاسکتے ہوں۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم پٹھان میں اپنے کچھ ایکشن سے بھرپور مناظر کے لئے بھی بیٹے آریان کی رائے لی ہے۔
ادرھ شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے، بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ خدا نے ہمیں عطا کیا ہے وہ ہم سے چِھن بھی سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی جو انہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے، اس کو کھونے کے ڈر کے بارے میں بات کی ہے۔اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سوچتا تھا کہ میں بہت محنت کرتاہوں، اچھی اداکاری کرتا ہوں اور وہ صحیح کام کررہا ہوں ،میں ایک ذہین انسان ہوں ، تعلیم یافتہ ہوں اور وہ ہر چیز کرسکتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ لگتا تھا کہ کچھ بھی دے کر بدلے میں کچھ بھی حاصل کرسکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو پروگرام میں یوکرین کے صحافی نے سیاست دان کو پھینٹی لگا دی، ویڈیو پھیل گئی