ممبئی میں چھوٹے گھر میں رہا، آج میرا باتھ روم اتنا ہے، نواز الدین صدیقی

Feb 22, 2022 | 21:34:PM

(24 نیوز) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے کہاہے کہ ایک وقت میں میرا جتنا بڑا گھر ہوا کرتا تھا آج اس سے بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے۔میرے ذہن میں ہمیشہ یہ بات تھی کہ میں اپنے والد کو  ایک دن ممبئی میں کسی بڑے گھر میں لے کر جاﺅں گا، لیکن اس سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ممبئی میں اپنا ایک بنگلہ تیار کروایا تھا، نوازالدین نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لیے جدوجہد کی، اس دوران اداکار کئی چھوٹے فلیٹوں میں رہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے اپنے نئے گھر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج جتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے، اتنا میرا گھر ہوا کرتا تھا، جب میں ممبئی آیا تو میں ایک چھوٹی جگہ پر رہ رہا تھا، جسے میں نے چار دیگر ابھرتے ہوئے اداکاروں کے ساتھ شیئر کیا۔ اداکار نے کہا کہ وہ کمرہ اِتنا چھوٹا تھا کے اگر دروازہ کھولو تو پیروں میں لگتا تھا، کیونکہ ہم سب اپنے اپنے بستر فرش پر بچھاتے تھے اور وہیں سو جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ آہستہ آہستہ میں نے اپنا کمرہ تین لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کیا، پھر دو کے ساتھ، اور 2005 سے میں نے اکیلا رہنا شروع کیا۔ نواز الدین نے بنگلے کا نام اپنے والد کے نام پر نواب رکھا ہے، اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ ممبئی میں اپنا بڑا گھر دیکھیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔اداکار نے بتایا کہ والد کو ممبئی کے فلیٹس پسند نہیں تھے، اس لئے میرے ذہن میں ہمیشہ یہ بات تھی کہ میں انہیں ایک دن ممبئی میں کسی بڑے گھر میں لے کر جاﺅں گا، لیکن اس سے پہلے ان کا انتقال ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ کاش میرے والد صاحب یہ بنگلہ دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو پروگرام میں یوکرین کے صحافی  نے سیاست دان کو پھینٹی لگا دی، ویڈیو  پھیل گئی
 

مزیدخبریں