آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار 

Feb 22, 2022 | 22:31:PM
 کاؤنٹرٹیررازم ۔ڈیپارٹمنٹ ۔پشاور۔ آرمی ۔پبلک۔ اسکول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث دہشت گرد جان ولی اور بھتہ خور حماد اشرف کو گرفتار کرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر ایک چھاپے کے دوران اہم دہشت گرد جان ولی عرف شینا کو گرفتار کرلیا جو آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا۔حکام کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے طور خم اڈہ کے قریب کارخانوں مارکیٹ میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق پجگی روڈ کے ایک شہری محمود خان نے درخواست دی تھی کہ طالبان نے اس سے 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے اور تحریری خط لکھ کر گھر میں پھینکا ہے۔اس درخواست پر سی ٹی ڈی نے بھتہ خوروں کو پکڑنے کے لئے تفتیشی ٹیم مقرر کی اور جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والے ملزم حماد اشرف ولد محمد اشرف کو چارسدہ روڈ نزد بجگی روڈ پشاور سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔کورونا کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے طلبا کو دی گئی بڑی سہولت ختم