پی ایس ایل8 کے ٹاپ بولر احسان اللہ نے نیا ٹارگٹ سیٹ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر گیند باز احسان اللہ کا کہنا ہے کہ میرا ٹارگٹ پی ایس ایل کا ٹاپ وکٹ ٹیکر بننااور ملتان سلطانز کو چیمپئن بنانا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے نوجوان گیند باز احسان اللہ کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ مجھے پاکستان کیپ ضرور ملے گی، پی ایس ایل کیلئے تیاری کے حوالے سے نوجوان گیند باز کا کہنا تھا کہ میں نے بہت محنت کی ہے، پاکستان کپ کے بعد صرف ایک دن کیلئے گھر گیا تھا، میں نے 10 روز اپنی پاک لائن اکیڈمی اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی )میں بہت محنت کی ہے۔
مجھے محنت کا فائدہ ہوا ہے اور اب میں پی ایس ایل کا ٹاپ بولر ہوں، میں محنت کر رہا ہوں مجھے پاکستان کی کیپ ملنے کی امید ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں سوات کے علاقے مٹہ کا رہنے والا ہوں، ساری کرکٹ وہیں پر کھیلی، پھر مردان میں ٹرائلز دیے، شروع میں جب منتخب نہ ہوا، تو مایوس نہ ہوا، اپنی محنت جاری رکھی اور سلیکشن میں کامیاب ہوا۔
ابھی تک کی پسندیدہ ترین وکٹوں کے حوالے سے احسان اللہ کا کہنا تھا کہ بابر اور جیسن رائے کی وکٹیں ان کی فیورٹ ہیں ، وقار یونس میرے فیورٹ بولر ہیں، انہوں نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، انہوں نے میرا رن اپ اور کلائی کی پوزیشن کو درست کیا۔
واضح رہے کہ احسان اللہ نیازی اب تک 4 میچز میں 12 وکٹیں لے کر ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں ان کا اس سیزن کا بیسٹ سکور 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے ۔