پاکستان روز اول سے ترکیہ کیساتھ کھڑا ،شکرگزار ہیں:ترکیہ سفیر مہمت پاچاچی

Feb 22, 2023 | 00:40:AM

(محسن الملک)پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاچی نے کہا ہےکہ  پاکستان روز اول سے ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور بھرپور مدد کر رہا ہے پاکستان کی امداد پر شکرگزار ہیں،ترکیہ میں آنے والا زلزلہ اس صدی کا سب سے بڑا زلزلہ تھا ،سارا خطہ اس زلزلے سے متاثر ہوا ہے۔

اسلام آباد میں  پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں آنے والا زلزلہ اس صدی کا سب سے بڑا زلزلہ تھا سارا خطہ اس زلزلے سے متاثر ہوا صرف ترکیہ میں 41 ہزار افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 11 شہر تباہ ہونے 13 ملین افراد شدید متاثر ہوئے 102 ممالک نے امداد کی ہیشکش کی جبکہ 59 ممالک سے فوری امدادی ٹیمیں بھیجی گئیں۔

پاکستان زلزلے کے بعد جواب دینے والے اولین ممالک میں شامل تھا، پاک افواج کی تلاش و بچاو ٹیمیں عظیم کام کر رہی ہیں، پاکستان روز اول سے ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور بھرپور مدد کر رہا ہے ۔

امدادی سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترکیہ سفیر نے کہا کہ پاک بحریہ کا ایک جہاز 3 ہزار 500 خیمے لے کر ترکیہ روانہ ہو گاآیندہ ہفتے خصوصی کارگو 4 ہزار کمبل لے کر ترکیہ پہنچے گا،پاکستانی ریسکیو ٹیموں نے 28 قیمتی جانیں بچائیں ہیں۔

مزیدخبریں