پولس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی.ائی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد سندھ پولیس متحرک ہوگئی سندھ میں پولیس اہلکاروں کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی. یہ فیصلہ دوران ڈیوٹی پولیس افسران اور اہلکار سمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے
ائی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق سندھ میں تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے، موبائل فون اپنی ڈیوٹی کے دوران خاص طور پر وہ اہلکار استعمال نہیں کرے گے جو فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر تفویض کیے گئے ہیں۔
جو افسران یا اہلکار دوران دیوٹی سمارٹ موبائل فون استعمال کرتا ہوا پایا گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حکم نامہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے
حکم نامہ کی نقول سندھ میں تعینات تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی ائی جیز،ایس ایس پیز،،ڈی ائی جیز ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے.