عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آج سے آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز آج سے ہو گا۔ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہر اہ قائداعظم چیئرنگ کراس پر گرفتاری پیش کریں گے۔ سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس آج گرفتاری دیں گے۔ محمد خان مدنی ،فواد رسول بھلر سمیت 200 کارکنان بھی گرفتاری دیں گے۔ گرفتاری کے موقع پر پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنما اور سینکڑوں کارکن بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد آج ساڑھے بارہ بجے جیل روڑ پر گرفتاریاں دینے والے رہنماوں کے اعزاز میں تقریب کریں گی۔ گرفتاریاں دینے والے رہنما اور کا رکن جیل روڑ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں چیئرنگ کراس آئیں گے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بارے پنجاب حکومت نے بھی حکمت عملی طے کر لی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کردیا گیا۔لاہور کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش نہ ہونے پر گرفتار شدگان کو میانوالی اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں منتقل کرنے کا امکان ہے۔
گرفتاری دینے والے لوگوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جائے گا، گرفتار شدگان کے ٹیکس اور بینک ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔بدعنوانی یا کریمینل کیس میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔