(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات اور پی ایس ایل 8 کے تناظر میں مین بلیوارڈ گلبرگ اورمال روڈ (شاہراہ قائد اعظم ) پر دفعہ 144 نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی درخواست پر کیا جبکہ پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے7 یوم کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹفیکیشن کے مطابق میاں میر پل سے استنبول چوک تک، سول سیکرٹریٹ اور اس سے ملحقہ شاہراہوں کے ساتھ مین بلیوارڈ گلبرگ میں بھی دفعہ 144 پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔