آج سے ایک غیرمعمولی اور منفرد تحریک کا آغاز ہو گا، فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سے ایک غیرمعمولی اور منفرد تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔
تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان آج سے خود کو جیل بھرو تحریک میں گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور شہر آج آئین کی بحالی، انسانی حقوق اور معاشی حقوق کے لیے میزبان بنے گا۔
آج سےایک غیرمعمولی اورمنفردتحریک کا آغاز ہو رہا ہے،لاہور شہر آج آئین کی بحالی،انسانی حقوق اور معاشی حقوق کیلئےمیزبان بنے گا تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان خودکو جیل بھرو تحریک میں گرفتاری کیلئے پیش کریں گے،تمام پاکستانیوں سے گزارش ہےاپنے حق کیلئے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 22, 2023
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور میں شروع ہو گی، شاہ محمود قریشی نے 200 کارکنوں کے ساتھ آج لاہور میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو گرفتاری دینے ملتان جائیں گے۔