آج سے ایک غیرمعمولی اور منفرد تحریک کا آغاز ہو گا، فواد چوہدری 

Feb 22, 2023 | 11:09:AM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سے ایک غیرمعمولی اور منفرد تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان آج سے خود کو جیل بھرو تحریک میں گرفتاری کے لیے پیش کریں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور شہر آج آئین کی بحالی، انسانی حقوق اور معاشی حقوق کے لیے میزبان بنے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور میں شروع ہو گی، شاہ محمود قریشی نے 200 کارکنوں کے ساتھ آج لاہور میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے گرفتار نہ کیا تو گرفتاری دینے ملتان جائیں گے۔

مزیدخبریں