گھریلو ملازمہ کے تمام واجبات کی ادائیگی کردی گئی، اداکار نواز الدین صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ گھریلو ملازمہ سپنا رابن مسیح کے تمام واجبات کی ادائیگی کردی۔
نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھریلو ملازمہ سپنا رابن مسیح کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے کی مزید تفصیلات شیئر کی ہیں۔
وکیل رضوان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’سپنا کو نوازالدین صدیقی کے نمائندوں نے واجبات ادا کر دیے ہیں اور اب وہ بھارت واپسی کے لیے فلائٹ کے حصول میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
The video & my statement speaks for itself. Govt authorities are requested to urgently rescue the house help of @Nawazuddin_S from Dubai where the girl is in a state of Solitary Confinement@cgidubai @UAEembassyIndia @LabourMinistry @HRDMinistry@MEAIndia @CPVIndia @OIA_MEA pic.twitter.com/EyQ8DiHPG2
— Advocate Rizwan Siddiquee (@RizwanSiddiquee) February 19, 2023
اُنہوں نے لکھا کہ وہ لوگ جنہوں نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ان سب کا شکریہ۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اور ان تمام لوگوں کو جو اس غریب لڑکی کی ویڈیو کو اسکرپٹڈ کہہ کر اس پر الزامات لگا رہے تھے انہیں بھی جواب مل چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز الدین صدیقی کی گھریلو ملازمہ 20 سالہ سپنا رابن مسیح کی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اُنہوں نے اداکار پر معاوضے کی عدم ادائیگی اور گھر میں قید کرنے کے الزامات عائد کئےتھے۔
سپنا رابن مسیح کی یہ ویڈیو اور کچھ دستاویزات وکیل رضوان صدیقی نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں، جن کے مطابق نواز الدین صدیقی نے نومبر 2022ء میں اپنے بچوں کے لیے ایک گھریلو ملازمہ سپنا رابن مسیح کو کام پر رکھاجو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔
دستاویز اور ویڈیو کے مطابق سپنا رابن مسیح 20 سالہ اور بھارتی شہری ہیں جنہیں سیاحتی ویزے پر بچوں کی دیکھ بھال کے لئے دبئی لایا گیا، ابتداً اسے پہلے ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی لیکن بعدازاں اس کی تنخواہ ویزے کی فیس کی کٹوتی کے باعث روکی گئی تھی۔