ویمنز ٹی ٹوئنٹی: ندا ڈار نے تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی پلیئر ندا ڈار نے تاریخ رقم کردی۔
آل راؤنڈر ندا ڈار نے 130 میچز میں 126 وکٹیں اپنے نام کرکے ویسٹ انڈین اسپنر انیسہ محمد اور میگن شٹ کو پیچھے چھوڑدیا، وہ اب ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں اڑانے والی بولر بن گئیں، انھوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ سے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں عبور کیا۔
A magnificent achievement ????
— ICC (@ICC) February 21, 2023
Pakistan’s Nida Dar is now the leading wicket-taker in women’s T20I history!#ENGvPAK | #T20WorldCup | #TurnItUp pic.twitter.com/1oMsiNaN5k
ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں دوسرے نمبر پر انیسہ محمد نے 125 وکٹیں، میگن شٹ 122 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور الیس پیری 122 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔
گزشتہ ماہ انھیں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2022ء میں بھی شامل کیا گیا تھا، ندا نے کپتان بسمہ کی عدم دستیابی پر انگلینڈ سے میچ میں قیادت سنبھالی تھی، انھوں نے اس مقابلے میں 47 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔