(عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں قافلے شاہراہ قائد اعظم پہنچنے لگے، چیئرنگ کراس پر کارکنان نے مصنوعی جیل نصب کر کے نعرے بازی کی۔
کارکنان کے رش، سٹیج اور مصنوعی جیل کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، ٹریفک پولیس نے چیرنگ کراس پر ڈائورژن لگا دی۔ استنبول چوک سے آنے والی ٹریفک کو پنجاب اسمبلی کی جانب موڑ دیا گیا۔
دوسری جانب جیلوں میں سیاسی قیدی رکھنے تو دور کی بات بلکہ پنجاب کی 43 جیلوں میں 40 فیصد گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں جبکہ لاہور کی دونوں جیلوں میں گنجائش سے 50 فیصد زائد قیدی ہیں۔
لاہور کی دونوں جیلوں میں گنجائش 4 ہزار قیدی رکھنے کی جبکہ 8 ہزار قیدی موجود ہیں جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 53 ہزار جبکہ گنجائش 35 ہزار کے قریب قیدیوں کی ہے۔