(24 نیوز) گلگت بلتستان میں گندم کی قلت وزارت امورنے صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گندم کی قلت سےگلگت بلتستان میں غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، غذائی بحران سے گلگت بلتستان میں امن وامان خراب ہوسکتا ہے،وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے کوٹے سے کم گندم فراہم کررہی ہے جبکہ وزارت کا گلگت بلتستان کیلئے کوٹے کے مطابق ماہانہ 13,333 ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ تھا ۔وزارت نے جولائی تاجنوری گندم کا25,480 ٹن شارٹ فال بھی پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک: قافلے شاہراہ قائد اعظم پہنچنے لگے
جی بی کیلئے گندم کی مد میں ساڑھے 6 ارب روپے اضافی فنڈ بھی مانگ لئے گئے ،وفاقی حکومت نے رواں مالی سال جی بی کیلئےگندم کا کوٹہ ایک لاکھ 60 ہزار ٹن رکھا ہے جبکہ گندم کی فراہمی اسی طرح ہونے سےسال کے اختتام تک شارٹ فال 36 ہزار ٹن ہوجائے گا ۔