(24 نیوز)غسل کعبہ کی روح پرور تقریب شروع ہوگئی ، بیت اللہ شریف کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا ۔
بیت اللہ شریف کا دروازہ کھول دیا گیا ،ہر سال یکم شعبان کو غسل کعبہ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں نے بیت اللہ شریف کے گرد حصار قائم کر لیا ہے ۔گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل غسل کعبہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔
آئمہ کرام اور دیگر اہم شخصیات بھی غسل کعبہ میں شریک ہیں جبکہ بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی اندرونی حصے کو اعلی خوشبوؤں سے بھی معطر کیا جاتا ہے۔