مہنگائی یا ڈالر ز کی کمی ،پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں واضح کمی

Feb 22, 2023 | 14:49:PM
مہنگائی یا ڈالر ز کی کمی ،پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں واضح کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)مہنگائی یا ڈالر ز کی کمی ،پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں واضح کمی آگئی ۔


ایک رپورٹ کے مطابق پٹرولیم گروپ میں پٹرولیم مصنوعات ،خام تیل ،ایل این جی اور ایل پی جی شامل ہیں جو دسمبر22 کے مقابلے جنوری 23 میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 16.34 فیصد کمی ہوئی ۔دسمبر 22 میں 1.51 ارب ڈالر کے مقابلے جنوری 23 میں 1.32 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں ،جنوری 22 کے مقابلے جنوری 23 میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 12.42 فیصد کمی ہوئی۔


دسمبر 22 کے مقابلے میں جنوری 23 میں پٹرولیم مصنوعات 3.77 کروڑ ڈالر اضافے سے 68.76 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں ،جنوری 22 کے مقابلے میں  جنوری 23 میں پٹرولیم مصنوعات 1 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا ۔ خام تیل کی درآمد میں 17.85 کروڑ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ،خام تیل کی درآمدات 32 کرور 42 لاکھ ڈالر رہی۔

ضرور پڑھیں :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو خوشخبری سنا دی
رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ دسمبر 22 کے مقابلے میں  جنوری 23 میں ایل این جی کی درآمدات 12.21 کروڑ ڈالر کمی سے 24.27 کروڑ ڈالر رہیں،دسمبر 2022 ایل این جی کی درآمدات 36.49 کروڑ ڈالر تھی ،جنوری 22 کے مقابلے میں جنوری 23 میں ایل این جی کی درآمد میں 34.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،دسمبر22 کے مقابلے میں  جنوری 23 میں ایل پی جی کی درآمد 5.66 فیصد اضافے سے 7.14 کروڑ ڈالر رہی ۔


رواں مالی سال 7 ماہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 1.08 ارب ڈالر کمی سے 10 ارب 61 کروڑ ڈالر رہی ،پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 14.73 فیصد کمی 4 ارب 89 کروڑ ڈالر رہی ۔