بی بی سی کے دفاتر پر بھارتی حکومت کے چھاپے، معاملہ برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا

Feb 22, 2023 | 15:11:PM

(24 نیوز) بی بی سی نے گزشتہ دنوں نریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں پر ڈاکومنٹری جاری کی تھی جس کے ردعمل میں بھارتی حکومت نے بی بی سی پر پریشر ڈالنے کیلئے بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔

اس حوالے سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری ڈیوِڈ رٹلی  نے 21 فروری کو معاملے پر پارلیمان میں بیان دیا۔ ڈیوِڈ رٹلی نے بیان بھارت کے ناقد برطانوی پارلیمنٹیرین تنمنجیت سنگھ دھیسی کے سوال پر دیا۔

برطانوی پارلیمنٹیرین تنمنجیت سنگھ دھیسی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں بھارت کی جانب سے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے پر تشویش ہے۔

اس کے جواب میں ڈیوِڈ رٹلی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے سامنے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا جا چکا ہے اور اس قسم کے واقعات کے حوالے سے بھارتی سرکار کو ٹھوس مؤقف یا شواہد پیش کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں بی بی سی کے دفاتر پر بھارت کے چھاپوں پر بحث ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں اور دنوں ملکوں میں موجود امن پسند حلقوں میں اس واقعے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں