(علی ساہی) محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیاہے۔ ڈی جی ایکسائز نے وصولیوں کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کر دیا ہے۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے اربوں روپے کے ٹیکس ڈیفالٹرز سے وصولیاں زیرِ التوا ہیں۔ اب تمام سرکاری اور قانونی ذرائع استعمال کر کے سرکار کی ایک ایک پائی وصول کی جائی گی۔
ڈی جی ایکسائز محم علی نے وصولیوں کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں خصوصی سیل قائم کردیا ہے اور پنجاب بھر سے تمام پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی ریکوری مہم کے آغاز کا بھی حکم مل چکا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا
اب سرکار کی جانب سے بڑے پیمانے پر پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی گاڑیاں قبضہ میں لی جائیں گی، جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی، بینک اکاؤنٹس اٹیچ کر کے ڈیفالٹرز کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرے گی۔ ہر حال میں اور ہر صورت میں ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔