ڈینگی کے مرض میں  بروقت علاج اہمیت کا حامل ہوتا ہے:وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

Feb 22, 2023 | 17:00:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز  نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض میں  بروقت علاج اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈینگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد ڈینگی بارے تربیت، بروقت حفاظتی تدابیر اور آگاہی دینا تھا۔ 
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمودایاز، سی ای او میوہسپتال پروفیسرمحمد ہارون حامد، چیئرپرسن شعبہ میڈیسن پروفیسر محمد عمران، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر شاندانہ طارق، ڈاکٹر زاہد شاہ، ڈاکٹر میمونہ غیاث ممبران ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ،  فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف پروگرام جلد مل جائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ  تربیتی ورکشاپس سے صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاتا ہے پروفیسر فیصل مسعود مرحوم کا ڈینگی میں بہت اہم رول ہے۔کسی بھی مرض کی بہترین تشخیص کے لئے علامات اہمیت رکھتی ہیں اور ڈینگی کے مرض میں  بروقت علاج اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو آگاہی دینا، احتیاطی تدابیر اور عطائیت کی طرف جانے سے روکنا ہی ڈینگی کے تدارک کے لئے ضروری ہے۔آپ کی بہترین نگہداشت کی وجہ سے کسی مریض کی جان بچ گئی تو آپ کی دنیا بھی بن گئی آخرت بھی۔ انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ پبلک ہیلتھ پر پروگرام جاری ہے۔  شعبہ طب کو مسیحائی پروفیشن اسی لئیے کہا جاتا ہے کیوں کہ اس میں دکھی انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے۔ ہم ڈینگی کے خاتمہ کیلئے حکومتی سرپرستی اور موثر تعاون پر مشکور ہیں۔

سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو ہسپتال میں ڈینگی کے تدارک کیلئے موثر کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپس سے سروس ڈلیوری اور مریضوں کی بہتر نگہداشت ہوتی ہے۔آج کی تربیتی ورکشاپ بھی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مشکور ہیں۔ 

مزیدخبریں