(24 نیوز)قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور امن کو یقینی بنانے کیلیے پاک فوج کے جوان اور افسران اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرتے آئے ہیں۔
روایتی جنگ ہو یا دہشت گردی کے ناسور کا سامنا پاک فوج نے وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کی ہیں۔ 2003 کے بعد سے لیکر دہشت گردوں کیخلاف جس بھرپور انداز میں پاک فوج نے کامیاب آپریشنز کیے دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔آپریشن راہِ راست ہو ، ضربِ عضب ہو یا کہ ردالفساد پاک فوج کے افسران سے لیکر جوانوں تک شہدا کی ایک لمبی فہرست ہے جنہوں نے اپنا آج پاکستان کے مستقبل پر قربان کردیا۔
اور سلام ہے شہداءِ پاک فوج کے لواحقین کو جنہوں نے اپنے لختِ جگر اس مٹی کی محبت میں بخوشی قربان کردیے اور شہادت پر الحمداللہ کہا۔ تمام شہداءِ پاک فوج پاکستان کا فخر ہیں اور بحیثیتِ قوم ہم انکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔