(ویب ڈیسک)بھارتی معروف ٹی وی اینکر اور کامیڈین اداکارہ سوبی سو ریش 42 سال کی عمر میں دوران علاج انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق اداکارہ سوبی سو ریش جگر کے مرض میں مبتلا تھیں اور کوچی شہر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں انہیں یرقان کی بھی تشخیص ہوئی تھی،سوبی سوریش جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں میں کامیڈی کے باعث کافی مشہور تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوبی سوریش نے اپنے کیریر کے دوران کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا،سوبی کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک: شاہ محمود قریشی گرفتاری کیلئے پریزن وین پرسوار