شاہ محمود قریشی کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا قیدیوں کی وین سے پہلا بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی پولیس وین سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری دینے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پسی ہوئی عوام کی آواز بننے کیلئے اور بنیادی حقوق کی پاسداری کیلئے میں گرفتاری دے رہا ہوں۔ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے کارکن نہیں سب سے پارٹی کے وائس چیئرمین (نائب کپتان)نے اپنی گرفتاری دی ہے،خوف کا بت توڑ دیا ہے ، ہر شہر ہر قصبے کے کارکنوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ خوف کا بت توڑ دواور باہر نکلو پاکستان کی بقا کیلئے ۔
وفا کے رستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے! @ImranKhanPTI کے حقیقی آزادی کے نظریے کے لیے جیل بھرو تحریک کی پہلی گرفتاری وائس چیئرمین @SMQureshiPTI نے دے دی. #خوف_کے_بت_توڑ_دو #PTIOfficial pic.twitter.com/HC94gPBrSx
— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) February 22, 2023
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے آج گرفتاری دی ہے،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی، تحریک انصاف کے رہنما خود ہی پولیس وین میں سوار ہوئے،ہماری طرف سے ابھی تک گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئیں