حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی

Feb 22, 2023 | 18:38:PM
حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے  حکومت نے ایک اور مہنگائی بم تیار کر لیا ہے، کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی فی یونٹ 2 روپے 69 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کےالیکٹرک کی جانب سے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں قیمت بڑھانے کیلئے  درخواست دی ہے ، دوسری جانب اکتوبر سے دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ 

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2022 کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے7.36 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کی  گئی ہے ، ملک میں لاگو یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت عمومی طور پر   سہ ماہی ایڈجسمنٹ کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، حتمی فیصلہ وزارت توانائی، حکومت پاکستان اور نیپرا اتھارٹی کرتی ہے، جنوری 2023 کے لئے ایف سی اے میں اضافے کی وجہ سی پی اےجی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت دسمبر سے زیادہ رہی۔ 
ترجمان کے الیکٹر ک کا مزید کہنا تھا کہ سی پی اے جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت دسمبر 2022 کے مقابلے میں 67 فیصد مہنگی ہے، ایف سی اے بجلی کی پیداوار اور جنریشن مکس میں تبدیلی کے لئے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت پر منحصر ہے ،نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد ایف سی اے  صارفین کے ایک ماہ کے  بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔