بارکھان واقعہ میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی، ترجمان بلوچستان پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان بلوچستان پولیس نے کہاہے کہ بارکھان واقعہ میں بااثر شخصیات بھی اگر معاملے میں ملوث پائی گئیں توقانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی بااثرشخص کو اس کی حیثیت کی وجہ سے رعایت نہیں دی جائے گی۔
آئی جی عبدالخالق شیخ بارکھان کے واقعے کی خود اپنی نگرانی میں تفتیش کرارہے ہیں، مظاہرین اور لواحقین کو یہ یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ خاندان کے بقیہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور جلد بہتر پیش رفت کی توقع ہے ۔
ترجمان کاکہناتھا کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں خفیہ اطلاعات کی بنا پر مغویان کی بازیابی کیلئے روانہ کردی گئی ہیں،گزشتہ رات سردار عبدالرحمن کھیتران کی رہائش گاہ واقع کوئٹہ اور بارکھان کی پولیس نے جامع تلاشی کی۔
بلوچستان پولیس نے کہاکہ پوسٹ مارٹم اورایف آئی آر شفاف تحقیقا ت کے اہم بنیادی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میںکھڑا کر دیا جائے گا،جلد حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے آئی جی بلوچستان خود تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ بااثر شخصیات بھی اگر معاملے میں ملوث پائے گئے تو قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا،کسی بھی بااثرشخص کو اس کی حیثیت کی وجہ سے رعایت نہیں دی جائے گی،قانونی چارہ جو ئی کی پیش رفت میں دقت کے پیش نظر مظاہرین کے ساتھ ہونے والے رابط میں ان کو پر امن رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔
بلوچستان پولیس نے کہاکہ صوبائی حکومت نے معاملے کی چھان بین کیلئے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے،معاملہ میں غفلت اور لاپروائی کے مرتکب افسران کے خلا ف سخت کارروائی ہو گی،ترجمان کاکہناتھا کہ آئی جی کی سر پرستی میں واقعے کی شفاف تحقیقات پولیس کی اولین ترجیح ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئیں