بارکھان واقعہ میں ملوث افراد سے مکمل لاتعلقی اختیار کی جائے، سردار نور احمد بنگلزئی

Feb 22, 2023 | 19:36:PM

(24 نیوز)سینیٹر پرنس آغا عمر احمدزئی نے کہاہے کہ تمام سرداروں اور نوابوں سے جرگہ کیلئے رابطہ کیا گیا، سردار یا پھر انکے نمائندے اس جرگہ میں شریک ہیں۔
سردار نور احمد بنگلزئی نے کہاکہ اس واقعہ کی وجہ سے خود کو سردار کہنے میں شرم محسوس ہورہی ہے، واقعہ میں ملوث افراد سے مکمل لاتعلقی اختیار کی جائے۔
قبائل رہنما شاہد زہری نے کہاکہ نواب ثنااللہ زہری کی جانب سے جرگے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں،سردار قمبرانی کاکہنا تھا کہ ایسا شخص سرداری کے لائق نہیں ہوسکتا،
صدر بڑیچ قومی اتحاد ودود بڑیچ نے کہاکہ کمیٹی بنائی جائے جو آئندہ کیلئے حکمت عملی طے کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئیں

مزیدخبریں